اے ایم یو :طلباپر حملہ کرنے والے غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:ڈاکٹر عبید اقبال عاصم

Share Article
Dr.-Ubaid-Iqbal-Asim
یو پی رابطہ کمیٹی کے سیکر یٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے احاطے میں ہندو شدت پسند تنظیموں کے غنڈو ں کے ذریعہ بنا کسی وجہ کے اشتعال پھیلانے کو دہشت گر دی سے تعبیر کرتے ہوئے مرکزی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ھے کہ اگر انکے اندر اخلاقی جرأت، عادلانہ مروت اور عدل و انصاف کی ذرا سی بھی رمق باقی ھے تو انہیں ایسے غنڈوں کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاھئے جنہوں نے امن پسند طلبا پر مقامی انتظامیہ کی مدد سے ایک منصوبے کے تحت اس وقت چڑھائی کردی جب وہ اسٹوڈینٹس یونین کے زیر اہتمام سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کے اعزاز میں منعقد ھونے والے اجلاس میں مصروف تھے۔ ایسے شر پسند افراد کے خلاف کارروائی ھو نا وقت کی ضرورت ھے۔محمد علی جناح کی جس تصو یر کے تعلق سے ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے یہ خالص سیاسی معاملہ ہے جسے بی جے پی اور اسکی ہمنوا تنظیمیں 2019 کے الیکشن کے لئے مدعا بنانا چاہتی ہیں۔ جنا ح صاحب کی تصویر آزادی سے قبل اس وقت سے لگی ہوئی ھے جب یونین نے انہیں اپنا اعزازی ممبر بنایا تھا۔یونین کا طرۂ امتیاز یہ ہیکہ وہ ہر سال کسی اہم تر ین شخصیت کو اعزازی ممبر بناتی ہے اور اسکا فوٹو یونین ہال میں لگا دیا جاتا ھے اسی ضمن میں متعدد شخصیات کی تصاویر یونین ہال میں لگی ہوئی ہیں جن میں ایک محمد علی جناح کی بھی تصویر ھے۔ لطف کی بات یہ ہیکہ بی جے پی کے بہت سے رہنما جن میں لال کرشن اڈوانی جی بھی شامل ہیں اس تصویر کو دیکھ چکے ہیں اور انہیں کبھی کوئی اعتراض نہیں ھوا تو اب اسے ایشو بنانا اس بات کااشارہ ہے کہ بی جے پی کے پاس آنے والے انتخابا ت میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔ عاصم ن یسیکولر افراد سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ عناصر سے خود بھی ہوشیار رہیں اودر دوسرو ں کو بھی ہوشیار رکھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *