amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے قائم مقام پروکٹر پروفیسر محمود ایس خاں نے ایک سرکولر میں طلبہ سے کہا ہے کہ کیمپس میں کسی قسم کے جلوس، دھرنے، پیس مارچ، کینڈل مارچ، پبلک میٹنگ اور میمورنڈم وغیرہ دینے کے لئے انہیں24گھنٹہ قبل تحریری اجازت لینی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ یہ علم ہوا ہے کہ طلبہ اکثر پہلے سے اجازت لئے بغیر مذکوہ پروگرام کرلیتے ہیں جس سے کیمپس کی پُر امن تعلیمی فضا متاثر ہوتی ہے۔
پروفیسر خان نے کہا ہے کہ مذکورہ پروگراموں کے انعقاد کے لئے واٹس ایپ، فیس بک اور یو ٹیوب وغیرہ پر کسی قسم کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مذکرہ حکم نامہ پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف اے ایم یو اسٹوڈینٹ کنڈکٹ اینڈ ڈسپلن رولس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here