قانون فیکلٹی کے طلبہ نے اولین جگّن ناتھ نیشنل موٹ کورٹس مقابلہ میں بیسٹ میموریل ایوارڈ حاصل کیا 

Share Article
AMU-law-students-team
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی قانون فیکلٹی کے طلبہ نے گریٹر نوئیڈا کے جے آئی آئی ایم ایس انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کیمپس اسکول آف لاء میں منعقدہ اولین جگّن ناتھ نیشنل موٹ کورٹس مقابلہ میں اپنی صلاحیتوں کا پرچم لہراتے ہوئے بیسٹ میموریل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ظہیر الدین نے بتایا ہے کہ اس مقابلہ میں فیکلٹی کے آکاش وارشنی، عفیفہ فاطمہ اورمانکیہ سنگھ کی ٹیم اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ میموریل کے خطاب پر قابض ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس مقابلہ میں36ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔انہوں نے ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان طلبہ کی کامیابی ان کی سخت محنت اورفیکلٹی کے اساتذہ کی اعلیٰ معیاری رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *