اے ایم یو: گاندھی جینتی پرتقریبات کا انعقاد

Share Article
Gandhi-Jayanti-celebrations
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے احمدی اسکول فار ویجوئلی چیلینجڈ میں گاندھی جینتی کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔ اسکول کے قائم مقام پرنسپل مسٹر عادل جلیل نے مہاتما گاندھی و آنجہانی لال بہادر شاستری کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے حب الوطنی کے نغمے گائے ۔ بعد میں اسکول کیمپس میں صفائی مہم چلائی گئی جس میں اساتذہ، طلبہ و اسٹاف اراکین نے حصہ لیا۔اے ایم یو کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول منٹوسرکل میں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل فیصل نفیس نے کہا کہ سچائی اور عدم تشدد کی راہ پر چل کرہی گاندھی جی کو سچا خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ملک کو آزاد کرانے میں یہی دو ہتھیار گاندھی جی نے استعمال کئے جنہوں نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا۔
اسکول کے وائس پرنسپل فرید احمد صدیقی نے کہا کہ گاندھی جی اور لال بہادر شاستری نے سنتوں جیسی زندگی بسر کی اور سبھی مذاہب کے لوگوں کا احترام کیا۔اس موقع پر اسکول کے سبھی اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ و اسٹاف اراکین موجود تھے۔
اے ایم یو کے سینئر سیکنڈری اسکول( گرلس) میں گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم ہندآنجہانی لال بہادر شاستری کی تصاویر پر گلہائے عقیدے پیش کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکولی طالبات نے گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن گائے۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان نے گاندھی جی کی حیات و خدمات روشنی ڈالتے ہوئے طالبات سے ان کی بتائی راہ پر چلنے کی اپیل کی۔ بارھویں جماعت ( سائنس) کی طالبات نے ’’ سوچھتا‘‘ پر نکڑ ناٹک پیش کیا۔اے ایم یو کی این ایس ایس اکائی کے زیرِ اہتمام گاندھی جینتی کے موقع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں رضاکاروں نے گاندھی جی کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ’’ سوچھتا ہی سیوا ہے‘‘ کے تحت رضاکاروں کو ’’سوچھتا‘‘قائم رکھنے کا حلف دلایا گیا۔
این ایس ایس کے پروگرام کو آرڈینیٹر پروفیسر محمد مسرور عالم نے ملک کی آزادی میں گاندھی جی کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے آنجہانی لال بہادر شاستری کی خدمات سے روشناس کرایا۔ اس موقع پرشیتل چودھری، پرتگیا سنگھ، کرونا سنگھ۔ منتشا تمہید، نشریٰ تزئین، جنید، عادل اختر، ابو بکر، شرف الدین، اورنگزیب، محمد وسیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں پروگرام افسران ،رضاکاران اور اسٹاف اراکین موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *