indian-air-force
پنجاب کے امرتسر میں گزشتہ رات ہوئے تیز دھماکوں کا سچ سامنے آیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے اتنے تیز تھے کہ ان کی آواز سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی۔ لوگوں کو لگا کہ ہند۔ پاک کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر ادھر ادھر بھاگنے لگے تھے۔ وہیں دھماکے کی آواز کی خبر جب پولیس تک پہنچی تو اعلیٰ افسران نے ایسی کوئی بھی واقعہ ہونے سے انکار کر دیا۔
اے ڈی سی پی جگجیت سنگھ والیہ نے دیر رات موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا کہ یہ صرف افواہ ہے، کسی طرح کے دھماکے کا کوئی معاملے نہیں ہوا ہے۔ لوگ پرسکون رہے اور گھروں میں جاکر سو جائیں۔اے ڈی سی پی جگجیت سنگھ والیہ نے کہا، ’میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں پر یقین نہ کریں۔ سب کچھ ٹھیک ہے، ہماری معلومات کے مطابق کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔‘
لیکن ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ علاقے میں انڈین ایئر فورس کی ڈرل چل رہی تھی۔ اس کی وجہ سے ہی لوگوں کو دھماکوں کی آواز سنائی دی اور وہ ڈر گئیں۔ پنجاب اور جموں میں یہ پریکٹس چل رہی ہے، تاکہ اگر پاکستان نے کسی طرح کی حرکت کی تو تیاری کے ساتھ جواب دیا جا سکے۔ ڈرل کے دوران آئی اے ایف ، سپرسینک اور فرنٹ لائن ائیر کرافٹ مشق کر رہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here