پی ایم نریندر مودی کے ٹویٹ پرامیتابھ بچن نے کیادیاجواب، جانئے

Share Article

amithab-modi

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپراسٹاراداکارامیتابھ بچن کا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔دراصل لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی بالی ووڈ ستاروں کو ٹیگ کر کے ٹویٹ کر رہے ہیں تاکہ یہ ستارے نوجوان ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کر سکیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امیتابھ بچن، کرن جوہر اور شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا۔ پی ایم نریندر مودی نے لکھا تھا کہ ’’امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور کرن جوہر سے کہنا چاہوں گا کہ وہ ووٹروں میں بیداری پیداکریں اور آنے والے انتخابات میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔کیونکہ یہ آپ کے اپنی جمہوریت سے پیار کی بات ہے اور اسے مضبوط کرنا ہے‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ٹویٹ پر امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ ’محترم نریندر مودی جی … 90 کروڑ ووٹر، 543 فاتح۔ آئین کی برتری کیلئے ہے ہر ووٹ۔ آئین جمہوریت کی مقدس کتاب ہے۔ 90 کروڑ ووٹروں میں سے 60 کروڑ 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔ نوجوان مستقبل کے بارے میں سوال پوچھتے ہیں ماضی کے بارے میں نہیں! مستقبل کے لئے ووٹ کریں! ‘ اس طرح امیتابھ بچن نے نوجوان ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے ٹویٹ کیا ہے۔

بہرکیف پی ایم مودی سلمان خان اور عامر خان کو بھی ٹیگ کر کی ٹویٹس کر چکے ہیں۔عامر خان جواب بھی دیا ہے۔ اب امیتابھ بچن نے بھی پی ایم مودی کے اس ٹویٹ پر رپلائی کیا ہے اور اس رپلائی کو سوشل میڈیا پر خوب پڑھا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *