’میں پاکستانی نہیں بنوں گا‘، یہ کہتے ہوئے امیتابھ بچن نے چھوڑ دی کروڑوں کی فلم

Share Article
Amitabh-Bachchan

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں اونچائیوں کے پل باندھ رہے ہیں۔انڈسٹری کو اتنے سال دینے کے بعد آج بھی بگ بی ایک کے بعد ایک فلم سائن کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن ان دنوں اپنی فلم ’تیرا یار ہوں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کو ہندی، تمل، بنگالی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ وہیں امیتابھ بچن کو ایک فلم میں پاکستانی ہیرو کا رول آفر کیا تھا۔ اس فلم پر پچھلے 2 سال سے بات چل رہی تھی لیکن امیتابھ کو پاکستانی بننا ناگوار گزرا اور انہوں نے اس فلم کو نہ کہہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو آسکر ونر ساؤنڈ ڈیزائنرر ریسل پوکیوٹی نے ایک فلم میں پاکستانی شخص کا رول کے لئے اپروچ کیا تھا۔ امیتابھ کو دونوں ممالک کے درمیان امن کا پیغام دینے والی یہ فلم پسند بھی آئی تھی۔حالانکہ ڈیٹس (تاریخ)نہ مل پانے کی وجہ سے شوٹنگ شروع نہیں ہو سکی۔ اب امیتابھ نے فلم کو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کو انکار کرنے کی وجہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بگڑے ماحول کو بتایا جا رہا ہے۔

بتا دیں کہ فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ میں امیتابھ بچن کے علاوہ ایس جے سوریا اور رامیا کرشنن بھی لیڈ کردار میں ہیں۔فلم کی ہدایت ٹی تملونن کر رہے ہیں اور اس کے بھوشن کمار، دویا کھوسلا کمار، کرشن کمار، اوم پرکاش بھٹ اور سوجے شنکر پروڈیوسر ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *