سونم کپور کی اس غلطی پر بھڑکے سپر اسٹار امیتابھ بچن

Share Article

sonam-kapoor

نئی دہلی: بالی ووڈ فیشن آئکن سونم کپور 9 جون کو 32 واں برتھ ڈے سیلبریٹ کیا تھا۔ ایسے تو اکثر سوشل میڈیا پر سونم کپور کے اداؤں کی بحث ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کے جنم کے موقع پر تو ان کے پاس بے شمار مبارکبادی پیغام آئے۔ ان مبارکباد میں ان کے فینس سے لیکر فلم انڈسٹری کے کئی معروف ستاروں نے انہیں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ اب سونم بھی ایک ایک کر کے سب کو رپلائی (جواب)میں شکریہ اداکر رہی ہیں۔ لیکن غلطی سونم کی نظروں سے غلطی سے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا مبارکباد پیغام چھوٹ گیا اور امیتابھ کی ناراضگی کا شکار ہونا پڑا۔

دراصل امیتابھ بچن اسلئے سونم سے ناراض تھے کیونکہ انہیں سونم سے جواب نہیں ملا جبکہ انہوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

امیتابھ بچن سونم کو لکھتے ہیں ۔ ’اور میرا کیا … میں امیتابھ بچن ہوں، مائی ڈیئر، میں نے تمہارے جنم دن پر ایس ایم ایس کیا تھا جس کا تم نے جواب تک نہیں دیا … ‘

پھر کیا تھا۔ سونم کپور نے ایک اور ٹویٹ کرکے بگ بی سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ۔ اوہ مائی گاڈ سر، مجھے وہ ملا نہیں۔میں ہمیشہ جواب دیتی ہوں۔ بہت شکریہ۔مجھے جونیئر بچن کا میسج ملا تھا۔ بہت بہت معافی۔


اداکار سنیل شیٹی نے بھی سونم کو مبارک باد دی تھی جس پر جواب دیتے ہوئے ’نیرجا‘ کی اس اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے شکریہ لکھا۔


اس کے بعد تو بگ بی کا تو جواب نہیں آیا لیکن اس بات چیت کے نیچے ان دونوں ستاروں کے مداحوں نے ضرور ٹویٹ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *