امیتابھ بچن بنے ’مشن پانی‘ کے برانڈ امبیسڈر

Share Article

 

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے لوگوں سے پانی کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کابحران ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے تحفظ کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جانے چاہئے۔ امیتابھ بچن نے یہ بات ’مشن پانی‘ کی لانچنگ کے موقع پر کہی۔ پانی کے بحران کے مسئلے پر عوامی بیداری کے لئے امیتابھ بچن اس مہم سے جڑے ہیں۔ وہیں مرکزی سڑک اور وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی موجودگی میں امیتابھ بچن کو ’مشن پانی‘ کا برانڈ امبیسڈربنایا گیا۔
’مشن پانی‘ کے لانچ کے موقع پر پر پانی کے بحران پر اپنی بات رکھتے ہوئے امیتابھ نے کہا کہ ہندوستانی شہروں میں رہنے والے لوگوں کو مثال پیش کرتے ہوئے، ان لوگوں کی مدد کرنی چاہئے جن کے پاس کم سہولیات ہیں۔ ہم اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کے سہارے پانی کو بچا سکتے ہیں۔

بالی وڈ کے شہنشاہ نے کہا کہ پانی ہے تو کل ہے۔ ہمیں اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ امیتابھ نے فلم شائقین سے کہا کہ اس مسئلے کے بارے میں آپ اپنے بچوں سے بھی بات کریں۔ انہیں یہ بتائیں کہ آنے والے وقت میں پانی کے بحران سے کیا نقصان ہوگا؟ یہ ایک بہت بڑی آفت ہے جو وقت سے پہلے ہی آ چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں نیتی آیوگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارت کے 21 شہروں میں 2020 تک گراؤنڈ واٹر (زیر زمین پانی) ختم ہو جائے گا۔ اسی مسئلہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ’مشن پانی‘ مہم کے تحت پانی کے تحفظ کے لئے بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *