امت شاہ نے احمد آباد میں 8 الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا

Amit Shah inaugurates 8 electric buses in Ahmedabad

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے جمعرات کے روز سائنس سٹی پر آٹھ الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی، بی جے پی ریاستی صدر جیتو وگھانی سمیت کئی بی جے پی لیڈر موجود تھے۔

Image result for Amit Shah inaugurates 8 electric buses in Ahmedabad
امت شاہ بدھ کی رات احمدآباد پہنچے، جہاں پر ان کا استقبال وزیر اعلیٰ روپانی نے کیا۔ آج صبح سائنس سٹی میں احمد آباد میونسپل (اے ایم سی) کی طرف سے منعقد ہ پروگرام میں بجلی سے چلنے والی نو سٹی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے سٹی روڈ پر ایک میونسپل پلاٹ میں 108 پودے لگا کر ’مشن ملین ٹریز‘ منصوبے کو پورا کیا۔ اس پارک کی دیکھ بھال مقامی شہریوں کے ذریعہ سے کی جائے گی اور پارک کو آکسیجن پارک کے طور پر تیار کیا جائے گاک۔ 6 جون عالمی ماحول دن سے لے کر 31 اگست تک شہر میں ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ امت شاہ کے افتتاح کرنے کے بعد 18 الیکٹرک بسیں احمد آباد کی سڑکوں پر گھومتی نظرآئیںگی۔ اگلے دو ماہ کے اندر اندر باقی 32 بسیں بھی آ جائیں گی۔ شہر کو ہرا بھرا بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کی کوشش کے تحت ایسا کیا جا رہا ہے۔

Image result for Amit Shah inaugurates 8 electric buses in Ahmedabad
گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے ایم پی شاہ نے ای-بسوں کے بھارت کے پہلے خود کار بیٹری چارجنگ اورسویپنگ اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا۔ وہ دوپہر میں دیشا کے ایک اجلاس میں شامل ہوئے جسے پہلے ضلع ترقیاتی کوآرڈینیشن اور نگرانی کمیٹی کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ دہلی روانہ ہونے سے پہلے گاندھی نگر واقع پی ڈی پی یو کی تقسیم اسناد تقریب میں بھی شامل ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *