افریقہ کو لے کر ایک طرف امریکہ تو دوسری طرف چین و روس

Share Article


امریکہ اپنے مفاد کے تحفظات میں کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے ۔ابھی حال ہی میں امریکہ نے چین اور روس کو افریقہ میں سرمایہ کاری کو لے کر جو آنکھیں دکھائی ہے ، یہ اسی طرف اشارہ کرتا ہے۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک افریقہ میں چین اور روس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی اثر ونفوذ کو روکے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین اور روس کی کمپنیاں افریقہ میں موقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ وہاں پر کرپشن کو فروغ دے رہی ہیں۔ افریقی خطے میں اقتصادی تعلقات کا فروغ امریکا کی پہلی ترجیح ہے اور ہم امریکی تجارتی کمپنیوں کے لیے افریقہ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کی خود مختاری کی حمایت کے ساتھ ساتھ امریکا اس خطے میں اپنے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔جان بولٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین جیسی بڑی طاقتیں افریقی ممالک میں اپنا مالی اور سیاسی اثرو نفوذ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ ان ملکوں میں اپنا دائرہ پھیلا رہے ہیں۔ وہ امریکا کے مقابلے میں افریقی خطے میں اندھا دھند سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جان بولٹن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ حالیہ عرصے کے دوران پیدا ہونے والے تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر چینی وزارت خارجہ نے افریقی خطے میں بیجنگ کی بے جا مداخلت کا امریکی الزام مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کا ملک افریقی خطے کے ممالک کی ترقی میں مدد کر رہا ہے تو یہ اسے وہاں کے عوام کی جانب سے پذیرائی اور حمایت حاصل ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جب ہم افریقہ میں ترقی کے شعبے میں تعاون کی بات کرتے ہیں تو ہم وہاں کے عوام کی ضروریات میں معاونت کی بات کرتے ہیں

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *