امرپالی گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کرکے دھاندلی کی جانچ کرے ای ڈی: سپریم کورٹ

Share Article

نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے امرپالی کیسبھی کمپنیوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو حکم دیا کہ وہ امرپالی گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کرے اور پیسوں کی دھاندلی چیک کرے۔ سپریم کورٹ نے امرپالی گروپ کے تمام ادھورے پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے قومی بلڈنگ کنسٹرکشن کمپنی (این بی سی سی) کے حوالے کر دیا ہے۔

Image result for Amrapali group files money laundering case to investigate fraud: ED
سپریم کورٹ نے مرکز اور اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ امرپالی کے خلاف ملک بھر میں کارروائی کرے اور یہ یقینی بنائے کہ فلیٹ ہولڈرز کے مفادات محفوظ رہیں۔ سپریم کورٹ نے صاف کر دیا کہ بینک، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی امرپالی کے پروجیکٹس پر کوئی دعوی نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بینک اور اتھارٹی کے حکام کی ملی بھگت سے امرپالی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ بینکوں اور اتھارٹی امرپالی میں چل رہے بحران پر آنکھیں بند کر کے لوگوں کے اعتماد پر کھرینہیں اتری ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی صاف کیا امرپالی کے تمام پراجیکٹ فلیٹ خریداروں کے ہیں اور ان سے کوئی بھی وصولی امرپالی گروپ کی دوسری املاک کو بیچ کر ہی وصولی جا سکتی ہے۔ کورٹ نے گزشتہ 10 مئی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *