امروہہ: دو مشتبہ کے پانچ ٹھکانوں پر این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس کی چھاپے ماری

Share Article

26دسمبر کو این آئی اے نے دہشت گرد تنظیم کا خلاصہ کیا تھا۔ اس معاملے میں دلی، این سی آر سمیت مغربی یوپی کے کئی جگہوں پر زبردست چھاپے ماری کی گئی تھی۔ سوموار آدھی رات یوپی کے امروہہ میں این آئی اے کی ٹیم نے پھر سے دو مشتبہ کے پانچ جگہوں پر چھاپہ مارا۔

 

 

این آئی اے نے سومار کی آدھی رات کو پھر سے یوپی کے امہروہہ میںچ ھاپے ماری کی۔ بتایا جارہا ہے کہ چھاپے ماری دہشت گرد تنظیم سے جڑے دو مشتبہ لوگوں کےپانچ جگہوں پر کی گئی۔ این آئی کے ساتھ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم بھی موجود تھی اور یہ چھاپے ماری منگل صبح تک چلتی رہی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ چھاپے ماری ان دو مشتبہ لوگوں کے ٹھکانوں پر ہوئی ہےجنہیں این آئی اےنے پچھلے ہفتے پکڑا تھا۔
30دسمبر کی رات بھی یوپی کے امروہہ سے10مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 26دسمبر کو این آئی اے اور اے ٹی ایس کے ملی آپریشن میں گرفتار آئی ایس دہشت گردوں سے پوچھتاچھ کے بعد این آئی اے میں یہ کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق 26دسمبر کو ہوئی چھاپے ماری ساری سیکولر، عقلمند ، وام پنتھی، لبرل کے بعد سے ہی ایجنسیاں گرفتار مشتبہ سے پوچھتاچھ کررہی تھیں۔ برادری کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ اگر کوئی گئورکشک کا معاملہ ہوتا ہے تو ابھی گلا پھاڑ پھاڑ کر چلا رہےہوتے۔

 

دلی سمیت کئی جگہوں پر دھماکے کی تھی سازش
اس کے بعد اے ٹی ایس، این اائی اے اور مقامی پولس کی مدد سے امہروہہ میں پھر چھاپے ماری کی گئی۔ اس کارروائی کے بعد این آئی اے کے آئی جی آلوک متل نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد ملک کی کئی اہم شخصیات کی تفصیلات اور دلی کے بڑے بازاروں کو نشانہ بنانے کی تیاری میں تھے۔ این آئی اےنے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے نئے ماڈیول حرکت ہرب اسلام کا خلاصہ کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *