سابق ایس پی لیڈرامرسنگھ نے آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کوکروڑوں روپئے کی جائیداد عطیہ کردیا

Share Article
amar-singh
کبھی آرایس ایس مخالف رہے راجیہ سبھا ممبر امرسنگھ نے اپنی قدیم جائیداد آرایس ایس کوعطیہ کرکے سیاسی گلیاروں میں کھلبلی مچادی ہے۔میڈیارپورٹوں کے مطابق،سماجوادی پارٹی(ایس پی) سے باہرکئے گئے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ نے اعظم گڑھ واقع اپنی قدیم (آبائی) جائیدادراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ تنظیم ’’سیوا بھارتی سنستھان‘‘ کوعطیہ کردیا ہے۔ غورطلب ہے کہ مرسنگھ کی پوری سیاسی زندگی آرایس ایس کے خلاف رہی ہے، وہ آرایس ایس کو فرقہ پرست بتاتے رہے ہیں۔لیکن اب آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کو’’سیوابھارتی سنستھان‘‘ کو عطیہ دے کر سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچادی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امرسنگھ نے اپنے آنجہانی والد کی یاد میں ان کی جائیداد سیوا بھارتی کے نام پرکرنے کا فیصلہ لیا۔ جب سے ان کے والد کی موت ہوئی تھی، تبھی سے ان کا یہ گھرخالی رہتا تھا۔ رپوٹوں کے مطابق،عطیہ کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بتائی جارہی ہے۔اس میں ان کی قدیم (آبائی) رہائش گاہ بھی شامل ہے، جس کی قیمت چارکروڑ ہے۔ ساتھ ہی ترواں گاوں کی 10 بیگھہ زمین جس کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے، عطیہ میں دی گئی ہے۔نیوز18کے مطابق،بدھ کو وارانسی سے جونپورجاتے ہوئے امرسنگھ نے اس بات کی تصدیق کی اورکہا کہ آرایس ایس بڑی تنظیم ہے، اسے کچھ عطیہ دینا بہت چھوٹی بات ہوگی۔ میرے آنجہانی والد کی یاد میں میری جائیداد کو دے کرمیں نے سماج کی خدمت کی کوشش میں تعاون کرنے کی کوشش کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *