امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بھارت، ہم کشمیر پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں: پاک

Share Article

Mamnoon-Hussainنئی دہلی؍اسلام آباد: پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک کشمیر سمیت تمام ایشوز پر ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار ہے ، لیکن ہندوستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ریجنل پیس کے لئے خطرہ پیدا کر ہا ہے۔ ممنون حسین نے آج اسلام آباد میں ری پبلک ڈے پر سالانہ ملٹری پریڈ کی سلامی لی۔ اس دوران انھوں نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو مذاکرات کی پیشکش کی، ساتھ ہی الزام بھی عائد کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کی ری پبلک ڈے پریڈ میں چین کی پیوپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے بھی حصہ لیا۔ اس کے ذریعہ دونوں ملکوں نے اپنی مضبوط دوستی کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں سعودی عرب کے ٹروپس بھی شامل ہوئے۔ ترکی کے ملٹری بینڈ نے  بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ ری پبلک ڈے پریڈ میں پاکستان نے اپنے نیو کلیئر کیپبل ویپنس ، ٹینک، جیٹ اور دیگر ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔ صدر ممنون حسین نے اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود لوگوں کے سامنے کہا کہ چین کی آرمی نے پہلے کبھی کسی دوسرے ملک کی کسی تقریب میں حصہ نہیں لیا۔ تقریب میں پی ایم نواز شریف، فیڈرل منسٹرس ، سیاستداں، ڈپلومیٹس  کے ساتھ ہی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور سروس چیفس بھی شامل ہوئے۔

صدر ممنون حسین نے اس موقع پر ہندوستان پر جنگی کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر کے متنازعہ پہاڑی علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے امن کو خطرہ میں ڈالا، جو دونوں ملکوں کے درمیان تقسیم ہے اور دو جنگوں کی وجہ بھی رہا ہے۔ شنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممنون حسین نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پاکستان کی حفاظت کے لئے خطرہ ہے۔ حالانکہ حسین نے بھی یہ  بھی کہا کہ پاکستان کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ یو این ریزولیوشن کے تحت بات چیت کو تیار ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *