سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما پہنچے سپریم کورٹ

Share Article
supreme-court-of-india
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)میں اندروانی اختلاف کے پیش نظر حکومت نے جانچ ایجنسی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانا کو چھٹی پر بھیج دیا گیاہے۔ وہیں جوائنٹ ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کو فوری طور پر عبوری ڈائرکٹر مقرر کر دیا ہے۔اب آلوک ورما اس معاملے کولیکر سپریم کورٹ چلے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے آلوک ورما کی عرضی کومنظورکرلیاہے اوراس پرجمعہ کوسماعت ہوسکتی ہے۔ورما کی عرضی پرسماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ تیار ہوگیاہے اوراس معاملے کی اگلی سماعت 26اکتوبر کوہوسکتی ہے۔
سی بی آئی کے ٹاپ 2افسروں کے بیچ کی لڑائی اورگہری ہوتی جارہی ہے۔جانچ ایجنسی کی اندرونی جنگ کھل کر پبلک میں آنے کے بعد مودی سرکار نے ڈیمیج کنٹرول کے تحت سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کوچھٹی پربھیج دیا۔اس کے بعدایم ناگیشور راؤ کو عبوری ڈائرکٹر مقرر کر دیا ہے۔ بتایاجارہاہے مرکزکے اس قدم کے خلاف آلوک سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *