پلوامہ دہشت گردانہ حملے کولیکرکل جماعتی میٹنگ آج

Share Article
jammu-kashmir
جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے مرکزی سرکارنے کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے کل جماعتی میٹنگ ہفتہ یعنی آج ہوگی۔کل جماعتی میٹنگ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بلائی ہے۔تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کو اس کے لئے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ تمام پارٹیوں کو پلوامہ میں ہوئے حملے اور حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات دی جائے گی۔پی ایم نریندر مودی کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کل جماعتی میٹنگ بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں تمام پارٹیوں کو معلومات دینے کے لئے ایک میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ پورا ملک اس معاملے پر ایک سر میں بات کر سکے۔
آپ کوبتادیں کہ 14فروری کودہشت گردوں نے سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرحملہ کردیاتھا۔ اس حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے ہیں۔ وہیں اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی۔ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لیکر ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *