بھارت میں رہنے والے تمام ہندو

Share Article

 

وجے دشمی کے اپنے خطاب میں ڈاکٹر موہن رائو بھاگوت نے ہندو لفظ کے تصور کو لے کر بتایا کہ ہندوستانی تہذیب کو انگریزی میں ‘انڈک’ لفظ سے خطاب کیا جاتا ہے۔ انگریزوں کے زمانے سے ہندو لفظ کو لے کر ہماری عقل کوالجھایا جاتا رہا ہے۔ نتیجے کے طور پر معاشرے میں ایک ایسا طبقہ ہے ،جو ہندو لفظ کو قبول نہیں کرتا۔ وہ خود کے لئے بھارتی لفظ استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں ہندو یہ واحد مذہب ہے، باقی تمام فرقے ہیں۔ بہتر تعریف کی کمی میں دیگر فرقے اور مسالک کو ریلیجن (دین) کہا جاتا ہے۔ سنگھ کبھی زبان، صوبے کی تفریق نہیں مانتا۔ عقیدہ، فرقے، کھان پان، رواج اور عبادت کا طریقہ مختلف ہونے سے معاشرے کے ایک طبقے کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ سنگھ کا ماننا ہے کہ ہندوتو کی تعریف میں انسانیت موجود ہے۔ لہٰذا دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا شخص انسانیت کا برتاؤ کرتا ہو تو وہ ہمارے لئے ہندو ہی ہے۔ ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ انسان کی زندگی میں تقویٰ کے بغیر طاقت اور طاقت کے بغیر تقویٰ بے معنی ہے۔ لہذا ہندو سماج کو طاقت ورہونا چاہئے لیکن طاقت کو حاصل کرتے وقت ہمیں تقویٰ بہتر رکھنا ہوگا۔ طاقت اور تقویٰ کا سنگم ہندو سماج کو آگے لے جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *