سنگاپور مس دیو ا انٹر نیشنل کیلئے علی گڑھ کی بیٹی منتخب

Share Article

Pragati-Chauhan

علی گڑھ: علی گڑھ کی بیٹی پرگتی چوہان نے ایک بار پھر اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے،پرگتی صحافی،اینکر اور سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں میں بطور جج بھی شرکت کرتی رہتی ہیں علی گڑھ اور قرب و جوار کی اکثر تقریبات میں بطور جج وہ شریک ہوتی رہی ہیں، منگلائتن یونی ور سٹی سے ماس کمیونیکیشن کرنے کے بعد اپنی اڑان کو مزید آگے بڑھائے رکھا اور قدرت نے بھی کامیابی کی راہ کو آسان بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، آج انہیں آگرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں مس دیوا اتر پردیس کے خطاب سے نوازا گیا جس کے بعد علی گڑھ پولس کمشنر اجے دیپ سنگھ نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسے لوگ ملک کی تعمیر میں حصہ دار ہوتے ہیں اور ملک کو ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے گنگا جمنی تہذیب کی علامت اس ملک میں ہر طبقہ کے لوگوں کو کھلا موقع ہے جو اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابیوں کی منزل تک پہونچ سکتا ہے۔ پرگتی چوہان کا اگلے لیول کے لیئے سنگاپور میں منعقد ہونے والے مس دیوا انٹرنیشنل مقابلہ میں انتخاب ہوا ہے جس کے لیئے پرگتی اور ان کے والدین کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *