عالیہ بھٹ کا خواب پوراہوگا،بھنسالی کی فلم میں سلمان کی ہیروئن بنیں گی

Share Article

Salman-Alia

بالی ووڈمیں تینوں خانوں (سلمان ،عامراورشاہ رخ) کے ساتھ کام کرنا ہرہیرئنوں کا ایک خواب ہوتاہے۔ہراداکارہ مذکورہ خانوں کے ساتھ فلموں میں کام کرناچاہتی ہیں۔انہی ہیرئینوں میں ایک عالیہ بھٹ بھی ہیں۔ویسے توعالیہ بھٹ فلم ’ڈیئرزندگی‘ میں شاہ خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔یعنی کنگ خان کے ساتھ عشق لڑانے کے بعد عالیہ بھٹ دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ فلمی پردے پرعشق لڑاناچاہتی ہیں ۔اداکارہ یہ خواب پوراہونے جارہاہے۔اب وہ اپنے سے دوگنی عمر کے سلمان کی ہیروئن بنیں گی۔

دراصل،20 سال بعد سلمان، بھنسالی کی کسی فلم میں لیڈ ہیرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے کچھ دنوں سے فلم کے نام اور اس کی اداکارائیں کو لے کر بحث تھی، اب اس پر تذبذب ختم ہو گیا ہے۔ سلمان خان اور عالیہ بھٹ کی جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ (Inshallah)میں نظر آئے گی۔سلمان خان 20 سال بعد دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کریں گے جبکہ عالیہ بھٹ کا بھی اس فلم کے ذریعے ایک خواب پورا ہونے والا ہے اور اس خوشی کووہ چھپا نہیں سکیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار ٹویٹ کر کے کیا ہے۔دراصل، عالیہ بھٹ کی یہ تمنا تھی کہ وہ بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔بالی ووڈ میں 7 سال گزارنے کے بعد ان کی یہ تمنا پوری ہونے جا رہی ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘میں عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔ ان کے ساتھ اس فلم میں سلمان خان بھی ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *