26 کی ہوئی عالیہ بھٹ، برتھ ڈے پارٹی میں رنبیر کپور، دیر رات تک منا جشن

Share Article
alia-bhatt-bairthday

ممبئی: بالی وووڈ میں جنم دن بیحد خاص انداز میں منایا جاتا ہے، آج عالیہ بھٹ 26 سال کی ہو گئی ہیں۔ آج وہ اپنا جنم دن سیلبریٹکر رہی ہیں۔ جمعرات کی رات سے ہی اداکارہ کی برتھ ڈے پارٹی شروع ہو گئی تھیں۔ انہوں نے دیر رات فیملی اور فرینڈس کے ساتھ برتھ ڈے سیلبریٹ کیا۔ فوٹو میں وہ کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔تصویروں میں گرل گینگ کے ساتھ عالیہ بھٹ۔اداکارہ کے کیک کاٹنے اور فرینڈس کے ساتھ جشن منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
WhatsApp-Image-2019-03-15
WhatsApp-Image-2019-03-15-at-11.43.52-AM-600x600
عالیہ بھٹ کی پارٹی میں رنبیر کپور بھی پہنچے۔ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ان دنوں وہ بالی ووڈ کے ٹرینڈنگ کپل بنے ہوئے ہیں۔دونوں کی محبت کی کہانی فلم برہماستر کے سیٹ پر شروع ہوئی۔ یہ دونوں کی ساتھ میں پہلی فلم ہے۔عالیہ بھٹ کی برتھ ڈے پارٹی میں رنبیر کپور، دیر رات تک مناجشن۔
alia

عالیہ بھٹ کی فلم کلنک 17 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔اس میں ان کے ساتھ ورون دھون نظر آئیں گے۔پیریڈ ڈرامہ مووی کو کرن جوہر کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔اس سال عالیہ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *