السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ

Share Article

عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما علامہ آیت اللہ علی السیستانی نے سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔گزشتہ روز جمعہ کے خطبہ میں جو ان کے نمائندے نے دیا میں علی السیستانی نے عراقی مظاہرین کی صفوں میں تخریب کاروں کے گھسنے پر خبردار کیا اور کہا کہ پرامن شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور مظاہرین کی صفوں میں گھسنے والے شرپسندوں کی نشاندہی سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند اور موقع پرست عناصر موجودہ مظاہروں سے اپنے مذموم مقاصد کے لیے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔عراق میں مظاہرین کے خلاف اعلی سطح پر تشدد کے ساتھ خاص طور پر جنوبی صوبوں میں درجنوں مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد امریکا نے سخت گیر عراقی لیڈروں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔علی السیستانی نے مزید کہا کہ مظاہروں میں تشدد اور تخریب کاری ان کے ساتھ یکجہتی میں کمی کا باعث بنے گی۔مظاہرین کے قاتلوں کی سزا پر السیستانی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ جرائم اور غلطیوں کا ارتکاب کرنے والے تمام لوگوں کا احتساب کیا جائے۔عادل عبدالمہدی کے استعفیٰ کے بعد نئی عراقی حکومت کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے غیرملکی مداخلت کے بغیر وزیراعظم کے انتخاب کا مطالبہ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *