دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے کھلاڑی کمار

Share Article
akshay

ممبئی: اکشے کمار کو لے کر کافی دنوں سے دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اترنے کی خبریں آ رہی تھیں۔ جس پر خود اداکار اکشے کمار نے قیاس آرائی پر روک لگا دی ہے۔اکشے کمارنے ایک پریس کانفرنس کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے کوسوں دور ہیں اور اس طرف بالکل نہیں سوچ رہے ہیں۔

اکشے کمار کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کی بحث تھی۔چاندنی چوک، دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں میں سے ایک ہے اور اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ڈاکٹر ہرش وردھن یہاں سے ایم پی ہیں۔ویسے بھی ڈاکٹر ہرش وردھن کو اس سیٹ سے ہٹانے کی کوئی بڑی وجہ بی جے پی کے پاس نہیں تھی۔

اکشے کمار نے اپنے سیاست کے سوال پر کہا، ’’نہیں میں نے اس سال لوک سبھا انتخابات بالکل نہیں لڑوں گا اور آگے بھی ایسی کوئی پلاننگ نہیں ہے‘‘۔اکشے کمار پہلے بھی صاف کر چکے ہیں کہ وہ سیاست سے زیادہ فلم کی طاقت کو اپنا ذریعے مانتے ہیں۔اکشے نے صاف کیا کہ وہ فلم کے ذریعے اپنی بات لوگوں تک پہنچا پا رہے ہیں اور ایسے میں وہ سیاست میں آنے کی خبروں کو سرے سے خارج کر دیتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *