ملائم کی جگہ اعظم گڑھ سے اکھلیش تو اعظم خاں رامپور سے لڑیں گے لوک سبھا انتخابات

akhlesh-end-azam-kahn

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کس سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ہو گیا ہے، سماجوادی پارٹی نے جو نئی فہرست جاری کی ہے، اس کے مطابق اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑیں گے اور وہیں اعظم خاں رامپور سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے آئندہ لوک سبھا انتخابات بیوی ڈمپل کی نشست قنوج سے لڑ سکتے ہیں، مگر اب سماجوادی پارٹی نے ایسی خبروں پربریک لگا دیا ہے اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

دراصل، اکھلیش یادو نے قنوج سیٹ سے 2009 عام انتخابات جیتا تھا۔ 2012 میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد قنوج کی سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ اب یہاں سے ان کی بیوی ڈمپل یادو یہاں سے الیکشن لڑیں گی جو اب موجودہ ایم پی ہیں۔ اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو اعظم گڑھ کے موجودہ ایم پی ہیں، جن کے پاس ایک بڑا مسلم یادو ووٹ بینک ہے، سماج وادی پارٹی کے سرپرست کو مین پوری میں منتقل کر دیا گیا ہے، جو سماج وادی پارٹی کا گڑھ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *