ایس پی صدراکھلیش یادوکولکھنؤ ایئرپورٹ پرروکاگیا

Share Article
akhlesh-yadav
سماج وادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کولکھنؤ کے اموسی ایئرپورٹ پرانتظامیہ نے روک لیاہے۔بتایاجارہاہے کہ طلبایونین کے پروگرام میں شامل ہونے کیلئے وہ پریاگ راج (الہ آبادیونیورسٹی )جارہے تھے۔ یہ بات الگ ہے کہ انتظامیہ نے اکھلیش یادو روکے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
لکھنؤ ایئرپورٹ پرروکے جانے کے بعد اکھلیش یادو نے کہاکہ موجودہ ریاستی سرکار ڈری ہوئی ہے۔وہ طلبایونین کے حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے جارہے تھے لیکن انہیں بلاوجہ لکھنؤ ایئرپورٹ پرروک دیاگیا۔اس بات کی جانکاری اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔یادونے ٹویٹ کیاکہ ’’ایک طلبہ لیڈرکے حلف برادری پروگرام سے سرکاراتنی ڈررہی ہے کہ مجھے لکھنؤ ہوائی اڈے پرروکا جارہاہے‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *