آکاش چودھری نے بنایا10وکٹ لینے کاریکارڈ

Share Article
akash-chaudhry
ہندوستانی تیزگیندبازظہیرخان ،جسپریپ بمراہ ،آسٹریلیائی بالربریٹ لی اورپاکستانی فاسٹ بالرشعیب اخترکی بالنگ دیکھتے دیکھتے بڑے ہونے والے 15سال کے اکاش چودھری نے ٹی ٹوئنٹی میچ بناکوئی رن دیئے 10وکٹ لینے کاریکارڈ بنایاہے۔یہ میچ راجستھان کے جے پورمیں 8نومبربروزبدھ کوکھیلاگیا،جس میں آکاش چودھری دشاکرکٹ اکادمی کی جانب سے کھیل رہے تھے۔اس میچ میں دشاکرکٹ اکادمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 156رن بنائے ۔اس کے بعدپرل کرکٹ اکادمی کھیلنے کے لئے اتری ،جسے آکاش نے 36رن کے کل اسکورپرچلتاکردیا۔آکاش نے اپنے پہلے اوورمیں دووکٹ لیتے ہوئے پرل اکادمی پراپنی شاندارگیندبازی سے قہربرپاناشروع کردیا۔
آکاش نے ’بی بی سی ‘سے بات کرتے ہوئے کہا’’میں پہلااوورکرنے آیاجس میں دووکٹ نکال لئے۔ا س کے بعددوسرے اورتیسرے اوورمیں بھی دودووکٹ لئے۔آخری اوورمیں چاروکٹ حاصل کئے جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔6کھلاڑیوں کوبولڈاورچارکھلاڑیوں کوایل بی ڈبلیوکیا‘‘۔آکاش نے مزیدبتایاکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے 15سے زیادہ بارایک میچ میں پانچ وکٹ اورکئی میچوں میں 6سے 7وکٹ لے چکاہوں۔پورے دن کرکٹ ہی میرے دن کا حصہ رہتاہے۔صبح چھ بجے سے سیشن ہوتاہے،اس کے بعدفلڈنگ ہوتی ہے،دوپہرمیں لنچ ہوتاہے۔اس کے بعدنیٹ پریکٹس شروع ہوتی ہے۔آکاش بتاتے ہیں کہ ’انہیں شعیب اختر،ظہیرخان، جسپریت بمراہ اوربریٹ لی بے حدپسندہے لیکن میں کسی کوکاپی نہیں کرتاکیونکہ اس سے نہ توآپ اپنے رول ماڈل جیسے بن پاتے ہیں اورنہ ہی آپ وہ بن پاتے ہیں جوبنناچاہتے ہیں‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *