بگ بجٹ کی فلموں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا : اجے دیوگن

بالی وڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ بڑے اسٹار والی بگ بجٹ کی فلموں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران فیوچر آف سنیما پر یہ بات رکھتے ہوئے کہا کہ فلموں کا فیوچر ڈیجیٹل ورلڈ ہے اور چھوٹی فلموں کا آگے بڑھنا اور کم بجٹ کی فلموں کو آگے لانا ضروری ہے۔اجے سے جب بڑے بجٹ کی فلموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایاکہ بڑی فلمیں ہمیشہ بنتی رہی ہیں اور بنتی رہیں گی۔ چھوٹے بجٹ کی فلموں کا بھی بازار ہے لیکن بڑی فلموں کا بازار کبھی ختم نہیں ہوگا۔ اجے نے مزید کہا کہ ویسے بھی آج کل ایکٹرس فلموں کی فیس سے پیسہ نہیں کماتے بلکہ فلم کی رائلٹی یا پارٹنرشپ سے ہی پیسے وصول کرتے ہیں اور یہ طے ہے کہ وہ انکم کبھی ختم نہیں ہوگی۔اجے نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ چھوٹی فلمیں بنتی رہیں۔ اجے دیوگن نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اب بھی فلموں میں انہیں مختلف طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ کئی اداکار وں کا اپنے پسند کے کردار ادا کرنے کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے۔ انہیں خوش ہے کہ انہیں ہر بار گول مال، سنگھم تو کبھی ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی جیسی فلمیں کرتے رہنے کا موقع مل رہا ہے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019