کیاایشوریہ رائے حاملہ ہیں؟،اداکارہ کے ترجمان نے بتایاسچ

Share Article
aishwarya

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحثیں شروع ہو گئی تھیں کہ ایشوریہ رائے بچن ایک بار پھر ماں بننے جا رہی ہیں۔آپ کوبتادیں ابھیشیک بچن اورایشوریہ رائے کی ایک بیٹی ہے۔دراصل،ایشوریہ رائے بچن کی ایک فوٹو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا کر رکھ دیا۔ بتا دیں کہ ایشوریہ کو حال ہی میں شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ گوا کے درمیان پر اسپاٹ کیا گیا اور اس تصویر میں ایشوریہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔
aish

لیکن خود ایشوریا رائے بچن کی اسپوکپرسن (ترجمان)نے اس خبر کو بے بنیاد اور افواہ ہی بتایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایشوریہ کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے، اسے غلط اینگلسے کلک کیا گیا ہے اور اس وجہ سے اس میں ایشوریہ کا پیٹ پھولا-پھولا سا نظر آ رہا ہے۔ لیکن اس سے یہ اندازہ لگایا جانا کہ وہ حاملہ ہیں، غلط ہے۔ایشوریہ رائے پریگنیٹ (حاملہ)نہیں ہیں۔

aishwarya
بتا دیں کہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ کچھ دن گزارنے کے لئے گوا گئیں، لیکن وہاں سے ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، جس میں ان کا پیٹ کچھ پھولا ہوا نظر آ رہا ہے۔اس تصویر کو لے کر فینس سوشل میڈیا پر سوال کرنے لگے کہ کیا ایشوریہ حاملہ ہیں؟ کچھ لوگ تو یہاں تک کہنے لگے کی ایشوریہ حاملہ ہیں اور وہ جلد ہی دوسرے بچے کی ماں بنیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *