جیو کا اثر ،72فیصد گھٹی ایئر ٹیل کی کمائی

Share Article
Airtel-Loseنئی دہلی: بھارتی ایئر ٹیل کی آمدنی میں زبردست تنزلی درج کی گئی ہے۔ مارچ میں ختم چوتھی سہ ماہی کے دوران قدآور مواصلاتی کمپنی کی آمدنی 72فیصد گھٹ کر 373.4کروڑ روپے رہ گئی۔ ریلائنس جیو کے پر کشش آفروں نے کمپنی کی آمدنی پر گہرا اثر ڈالا۔
مالی سال 2015-16کی چوتھی سہ ماہی میں ایئر ٹیل کی آمدنی 1319کروڑ روپے رہی تھی۔ کمپنی کا ریوینیو 24959.6سے گھٹ کر 21.934.6کروڑ روپے رہ گیا۔ یہ 12فیصد کی گراوٹ کو نمایاں کرتا ہے۔ پورے مالی سال کے لئے آمدنی 37.5فیصد کم ہو کر 37.99.7کروڑ روپے ہو گئی جبکہ ریوینیو 1.1فیصد گھٹ کر 95468.4کروڑ روپے رہ گئی۔
انڈیگو کی پیرنٹ کمپنی انٹر گلوب ایوی ایشن کے منافع میں زبردست تنزلی آئی ہے۔ مارچ کے اختتام پر چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا فائدہ 25فیصد گھٹ کر 440.31کروڑ روپے رہ گیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں زبردستی اضافہ نے پرافٹ کو متاثر کیا۔ مالی سال 2015-16کی اسی میعاد میں اسے 583.78کروڑ روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *