دہلی ایئرپورٹ پر روانہ ہونے سے پہلے ایئرانڈیاطیارہ میں لگی آگ

Share Article

air india Flight

قومی راجدھانی دہلی میں واقع اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر بدھ کی رات بڑا حادثہ ٹل گیا۔یہاں ایئر انڈیا کے بوئنگ طیارے میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد پوری فلائٹ دھواں -دھواں ہو گئی۔ غنیمت کی بات یہ رہی ہے کہ جب اس طیارہ میں آگ لگی، تو اس میں مرمت کا کام چل رہا تھا اور کوئی مسافر طیارہ میں نہیں بیٹھا تھا۔
ایئر انڈیا کی یہ فلائٹ B777-200 LR دہلی سے امریکہ کے سین فرانسسکو جا رہی تھی۔ جب ایئر پورٹ پر ہی جہاز میں مرمت کا کام جاری تھا، تب اس کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی۔ یہی وجہ تھی کہ فلائٹ میں کوئی مسافر نہیں بیٹھا تھا۔مرمت کرنے والے اہلکار محفوظ ہیں۔

مرمت کا کام ہونے کے بعد اس طیارہ کو روانہ ہونا تھا، لیکن اچانک آگ لگنے سے طیارے کو منسوخ کرنا پڑا۔حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے بیان بھی جاری کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدھ کی رات جب پرواز سے پہلے انجینئر روٹین چیکنگ کر رہے تھے، تب پچھلے حصے میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کے بعد طیارے کی مکمل جانچ کی گئی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *