ایمس کی نرس نے خودکشی کی

Share Article
Suicide: Malayali nurse sets herself on fire at AIIMS

 

جودھپور، شہر کے باسنی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ایک نرس نے ہفتہ کی رات تقریباً پونے آٹھ بجے ڈیوٹیسے فارغ ہونے کے بعدخود سوزی کرلی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وہ تقریباً ایک ماہ پہلے ہی کیرل میں اپنے گاؤں سے لوٹی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وہ ڈپریشن میں تھی۔

Image result for AIIMS nurse committed suicide

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت کیرالہ کے ایلن تھورر کیباشندہ بی جی پنوس (25)کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اگست 2017 سے یہاں کام کررہی تھی۔

Image result for AIIMS nurse committed suicide

ہفتہ کی راتتقریباً ساڑھے آٹھ بجے شاستری نگر تھانہ انچارج رمیش شرما کو اطلاع ملی کہ ایمس اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے پیچھے کوریڈور میں ایکنرس نے خود سوزی کرلیہے۔ اس پر وہ بھی باسنی تھانہ کے افسر سنیلچرن کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ یہاں ایمس کی اوپی ڈی ونگ کی تیسری منزل پر واقع بی بلاک کے آپریشن تھیٹر کے سٹور روم کے پیچھے گلیارے میںنرس کی جلی ہوئی لاش بر آمد ہوئی۔

Image result for AIIMS nurse committed suicide

خود سوزی کرنے کیلئے اس نے انٹرنیٹ پر طریقے دیکھنے کے ساتھ بچنے کی گنجائش بھی دیکھی تھی۔ اس کے ساتھ کام کرنے والی نرس کے مطابق وہ گزشتہ کافی عرصے سے تناؤ میں تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *