randeep
نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شہیدوں کو ذلیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سرجیوالا نے کہا کہ سادھوی کو اپنے بیان کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔سرجیوالا نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ممبئی حملے میں شہید ہوئے پولیس افسر ہیمنت کرکرے کی توہین کی ہے۔ ایسا تبصرہ کرنے والی بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کو معافی مانگنی چاہئے اور بی جے پی اعلی کمان کو ان پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
سرجیوالا نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی معافی مانگنی چاہئے۔ سرجیوالا نے سادھوی پرگیہ کے متنازعہ بیان والا ویڈیو میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سادھوی نے 26/11 کے شہید ہیمنت کرکرے کو غدار کہہ کر ذلیل کیا ہے۔ یہ ذلت صرف آنجہانی ہیمنت کرکرے کی ہی نہیں یہ ملک کے ہر فوجی کی توہین ہے جو دہشت گردی سے لڑتے ہوئے بھارت ماں کے لئے اپنی جان کی قربانی دیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ نے 26/11 ممبئی حملے میں شہید ہوئے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کو لے کر متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس پر پرگیہ نے آنجہانی کرکرے کو غدار اور راون کہا تھا۔ جس کو لے کر کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ سمیت نیشنل کانگریس نے سخت مذمت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here