احمدی اسکول میں ہاف میراتھن ریس کا انعقاد

Share Article
Half-Merathon-Race
علی گڑھ، 23؍جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے احمدی اسکول فار دا ویژوئلی چیلینجڈ کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ ہفتہ پروگرام کے تحت آج ملک میں اتحاد کے لئے ہاف میراتھن ریس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں منجو اور ساگر چودھری نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے میں اول مقام حاصل کیا۔
خواتین کے زمرے میں پریتی کماری نے دوئم جبکہ شازیہ نے سوئم مقام حاصل کیا۔ مردوں کے زمرے میں ارشاد احمد لون نے دوئم اور ریاض احمد نے سوئم مقام حاصل کیا۔ ان فاتحین کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور انعامات سے سرفراز فرمائیں گے۔اس میراتھن ریس میں احمدی اسکول کے تقریباً 30طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ ریس کا افتتاح اے ایم یو ایتھلیٹکس کلب کے صدر پروفیسر ضمیر اللہ خاں نے کیا۔ ریس کے انعقاد میں کوچ حامد علی اور ریاض احمد نے اہم رول ادا کیا جبکہ سجاد احمد، سعود صابری، رام ویر، اقبال اور شمیم نے مقابلہ کے انعقاد میں بھر پور تعاون پیش کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *