کانگریس اورپاٹیدارکے درمیان سمجھوتہ اعلان سے قبل شدیداختلاف

Share Article
patidar-protest
گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جیسے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی،ویسے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔گھنٹوں پہلے گٹھ جوڑکولیکربنے اتحادتوڑپھوڑتک پہنچ گئی۔ہاردک پٹیل کی قیادت والی پاٹیدارانامت آندولن سمیتی کے کارکنوں نے 19نومبرکی دیرشب کانگریس کے سورت دفترکے باہرہنگامہ کیا اورجم کوتوڑپھوڑہوئی۔اس کولیکراحمدآبادمیں بھی ہنگامہ ہوا۔پاٹیدارسمیتی کاکہناہے کہ کانگریس نے آندولن کے دولیڈروں کے نام بغیراتفاق کے لسٹ میں شامل کرلیا۔یہ دونوں لیڈرہاردک پٹیل کے معاون للت وسویااورامت تھومرہیں۔
عیاں رہے کہ کانگریس نے 77امیدواروں کی لسٹ جاری کی ہے اورپاٹیدارسماج کے 23لوگوں کوٹکٹ دیا۔پاٹیداروں نے کانگریس پردھوکہ دینے کالزام لگایاہے۔دونوں کے بیچ آج سمجھوتے کا اعلان ہوناتھالیکن اس سے پہلے ہی کانگریس نے امیدواروں کااعلان کردیا۔پاٹیدارانامت آندولن سمیتی لیڈردنیش بمبھانیانے کہاکہ ہم کانگریس اورکانگریس کے لوگوں کی مخالفت کریں گے ۔کانگریس ابھی ہمیں جواب نہیں دے رہی ہے،آگے ہماری بات کیاسنے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *