کالیاگنج میں فتح کے بعد ممتا نے کہا: بی جے پی کو ملا غرور کا پھل

Share Article

 

مغربی بنگال کی کھڑگ پور صدر، کالیاگنج اور کریم پوراسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں چل رہی ووٹوں کی گنتی کے درمیان کالیاگنج میں ترنمول کو ملی جیت کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جواب دیا ہے۔

ایک پرائیویٹ چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مغربی بنگال کی ایک نشست پر ترنمول کی جیت اور باقی دونوں سیٹوں پر بھی آگے چلنا اس بات کا اشارہ ہے کہ لوگ ترنمول کانگریس پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اس کے تکبر کا پھل ملا ہے۔

انہوں نے جیت کو لوگوں کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آشیر واد سے ہی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے تقسیم کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی تھی۔ تشدد پھیلائی تھی لیکن مغربی بنگال میں تکبر نہیں چلتا۔ وزیر اعلی نے بی جے پی پر مذہب کے نام سے امتیازی سلوک پھیلانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ترنمول کو تمام مذاہب کے لوگوں نے حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارکالیاگنج اسمبلی سیٹ پر ترنمول کی جیت ہوئی ہے۔ اب لوگوں نے طے کر لیا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کالیاگنج میں ترنمول امیدوار تپن دیو سنگھ نے بی جے پی کے کمل چندر سرکار کو 2304 ووٹوں سے شکست دی۔ کھڑگ پور صدر میں بھی ترنمول کانگریس جیت کی طرف بڑھ چکی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *