درندگی: گینگ ریپ کے بعد قتل، مجرموں نے ثبوت مٹانے کیلئے لڑکی کو جلادیا

Share Article
rohtas

روہتاس: بہار میں روہتاس ضلع کے نوکھا تھانہ علاقہ کے بشن پورہ گاؤں سے درندگی کی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔گاؤں کے نامعلوم درندوں نے ایک لڑکی کی عصمت دری کرکے لڑکی کا گلا دبا کر قتل کرکے اسے پوال کی گانج میں جلا دیا۔ واقعہ کے بعد پہنچی پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔وہیں اس واقعہ کو لے کر ہر کوئی سہما ہوا ہے۔ پولیس بھی مختلف پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔
روہتاس پولیس کے مطابق نامعلوم درندوں نے جمعہ کی رات کسی نامعلوم لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کر کے بشن پورہ گاؤں کے باہر رکھے پول کی گانج پر لڑکی کورکھ کر اسے جلا کر مار ڈالا۔ جس کے بعد کچھ ہی دیر میں یہ خبر آگ کی طرح تھانہ علاقے کے ارد گرد میں پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی نوکھا پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہلاک لڑکی کی ہاتھ کی ٹوٹی ہوئی چوڑی اور ایک سرخ رنگ کا دوپٹہ، ایک سینڈل اور ایک پائل برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کو شک ہے کہ نامعلوم درندے لڑکی کو بہلا پھسلا ہولی کے دن کہیں لے گئے ہوں گے اور اجتماعی آبروریزی کے بعد گلا دباکر اس قتل کر دیا گیا ہو گا اور ثبوت چھپانے کے لئے لاش کو جلا دیا گیا۔لڑکی کہاں کی ہے اس کا پتہ لگانے کے لئے پولیس ارد گرد کے تھانہ علاقوں میں اپنے اپنے ذریعے لگ گئی ہے۔ہلاک لڑکی کا چہرہ مکمل طور جل چکا ہے۔ اس کے دوپٹے اور جلے ہوئے باقیات کوجمع کر ڈی این اے کی بنیاد پر لڑکی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی سائنسی تحقیق اور دوسرے طریقوں سے بھی لڑکی کی شناخت اور درندوں تک پہنچنے کی کوشش میں پولیس مصروف ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *