نماز فجرکے بعد مولانا عبدالقدیر کی تقریرسے شروع ہو تبلیغی اجتماع

 

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایٹ کھیڑی علاقے میں ہر سال منعقد ہونے والی اسلامی کانفرنس’عالمی تبلیغی اجتماع‘ کا جمعہ کو نمازفجرکے بعد مولاناعبدالقدیر کی تقریر کے ساتھ شروع ہوا۔ چار روزہ کانفرنس میں 35 ممالک کے مذہبی رہنما شامل ہو رہے ہیں۔ اجتماع میں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی پروگرام ہوں گے، جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے یہاں آنے والے فرزندان توحید کے ٹھہرنے کیلئے بہترین انتظام کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ صبح سے یہاں لاکھوں کی تعداد میںمسلمان پہنچ گئے تھے، جن میں بھوپال کے علاوہ ملک اور بیرون ملک کی جماعتیں بھی شامل ہیں۔

جمعہ کو نماز فجر مولانا عبدالقدیر کی تقریر کے ساتھ روایتی طور طریقوں سے اجتماع کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہت ہی کم وقت (تھوڑی سی زندگی) کے لئے دنیا میں بھیجا ہے۔ دنیا میں رہ کر ہمیں آخرت کی فکر کرنی ہے۔ اللہ نے ہمیں ایمان والا بنایا ہے، اس کیلئے جتنا شکر یہ ادا کیا جائے، کم ہے۔ اللہ نے زمین، آسمان، پہاڑ بنائے، آسمان سے بارش برسائی، اگر اللہ پانی کو نمکین کر دیتے تو بتاؤ اس کومیٹھا کرنے والا کون ہے؟ کھیتوں میں غلے کو کون اگاتا ہے،جو آگ تم جلاتے ہو اسے کس نے تم تک پہنچایا، عزت اور ذلت کا دینے والا اللہ ہی ہے۔ مولانا نے اجتماع کے پہلے دن لاکھوں کے مجمع میں دین کی بات رکھی۔ انہوں نے لوگوں کو دنیا میں آنے کا اصل مقصدکیا ہے اس کی وضاحت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *