شیوسینا لیڈر راوت کے بعد فڈنویس نے کی گورنر سے ملاقات

Share Article

شیوسینا لیڈر اور وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر راوتے پیر کی صبح گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی مبارک باد دی۔ اس کے کچھ دیر بعد وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بھی گورنر سے ملے اور انہیں دیوالی کی مبارک دی۔ دونوں رہنماؤں کے گورنر سے مختلف ملاقات کو لے کر سیاسی حلقوں میں بات چیت کا بازار گرم ہو گیا ہے۔

راوتے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 1992 سے مسلسل دیوالی کے دوسرے دن گورنر سے مل کر انہیں مبارک باددیتے آئے ہیں۔ انہوں نے اسی روایت کے تحت ان سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر سے ریاست کی سیاسی پوزیشن پر بھی گفتگوکی ہے۔ اگرچہ ریاست میں ووٹوں کی گنتی کے بعد شیوسینا نے ریاست کے اقتدار میں 50 فیصد کی شراکت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈھائی سال تک وزیر اعلی کے عہدے کا بھی مطالبہ کیا ہے.۔
راوتے کی گورنر سے ملاقات کو لے کر اس لیے بھی بات چیت کا بازار گرم ہے کیونکہ شیوسینا چار آزاد اراکین اسمبلی کو پارٹی میں شامل کرکے تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مہاراشٹر کی 288 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی 105، شیو سینا 56، این سی پی 54، کانگریس 44 اور دیگر نے 29 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی اور شیوسینا نے جمع کر لڑا ہے۔ دونوں کو کل 161 سیٹیں ملی ہیں، لہذا وزیر اعلی فڈنویس نے ریاست میں بی جے پی زیر قیادت حکومت بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے.

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *