چارسال کی بچی کو ریپ کے بعد حیوانیت کی ساری حدیں پار

Share Article

پونے میں حیوانیت کی انتہا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ملزم نے ایک چار سال کی بچی کا اغوا کر کے پہلے اس کا ریپ کیا ، اس کے پورے جسم پر دانتوں سے کاٹا اور پھر زمین پر پٹخ ۔پٹخ کر بے دردی سے مار ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق، متاثرہ بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑک کنارے سو رہی تھی۔ تبھی ملزم نے بچی کا اغوا کر لیا۔ اس کے بعد بچی کے ساتھ ریپ کرکے اس واردات کو انجام دیا۔ حیوانیت کی ساری حدیں پار کرنے والے اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ کئی مقامات پر چھاپہ ماری بھی کی گئی ہے۔

بچی کا حال دیکھنے کے بعد اہل خانہ کا رو۔رو کر برا حال ہے۔ وہیں آس ۔پاس کے لوگ بھی ملزم شخص کو جلد سے جلد پکڑنے اور اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *