پی ایم مودی کے بعد اب پرینکا گاندھی کی فوٹو والی ساڑھیوں کی دھوم 

Share Article
Priynka-Gandhi-saree
سورت: پی ایم نریندر مودی کے بعد اب پرینکا گاندھی کی تصویر والی ساڑھیاں دھوم مچا رہی ہیں۔کانگریس حامی کپڑا تاجروں نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے پرینکا گاندھی کے پرنٹ والی ساڑیاں تیار کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گورو شریمالی نے پرینکا گاندھی کی تصویر والی ساڑھیاں سورت کے کپڑا بازاسے چھپوائی ہیں۔جو خود کو کانگریس کا حامی بتاتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ مودی کی تصویر والی ساڑھیویاں منظرعام پر آنے کے بعد کانگریس بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہتی۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے حامی تاجر پرینکا اور راہل گاندھی کے پرنٹ والی ساڑھیاں تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔گورو شریمالی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فی الحال 120 ساڑھیاں ہی بنوائی ہیں جنہیں ممبئی میں کانگریس ممبران اسمبلی کو بھیجا جائے گا۔ پھر مانگ کے مطابق اور بھی ساڑھیاں تیار کی جائیں گی۔ظاہر ہے کہ بی جے پی کی طرز پر اب کانگریس بھی پرینکا گاندھی کی فوٹووالی ساڑھیوں کے ذریعے پارٹی کی تشہیر کرنا چاہتی ہے۔
Priynka--saree
امید کی جارہی ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی گجرات میں ہونے والی میٹنگ میں کانگریس کی خاتون پرینکا گاندھی پرنٹ والی ساڑھیوں میں نظر آئیں گی۔

غور طلب ہے کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے سورت کے تاجروں نے ساڑھی، ڈریس، ٹی شرٹ کے ذریعے نریندر مودی کی برانڈنگ شروع کی تھی۔ وہیں آئندہ لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے سورت کے کپڑے تاجروں نے پی ایم نریندر مودی کے پرنٹ والی ساڑھیاں تیار کی ہیں۔یہی نہیں اس کے ساتھ ہی تاجروں نے اپنی بل بک بھی پی ایم مودی کی تصویر چھپاکر لوگوں سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ جس جواب میں اب کانگریس حامی تاجروں نے برانڈ مودی کو ٹکر دیتے ہوئے پرینکا ساڑھی بازار میں اتاری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *