معمولی تنازعہ کے بعد خاتون کے گھر میں گھس کر فائرنگ

Share Article

 

پڑوسی سے ہوئے معمولی تنازعہ کے بعد کچھ لوگوں نے گھر میں گھس کر نہ صرف فائرنگ کی بلکہ ایک عورت سے بدسلوکی کی اور اس زیورات چھین لئے۔بدھ کی صبح متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق بلبھ گڑھ کی اجی کالونی رہائشی ایک خاتون کا منگل کی شام پڑوسی خاندان سے تنازعہ ہو گیا تھا۔ لوگوں نے ثالثی کرکے معاملہ ٹھنڈا کرا دیا۔ بعد میں دیر رات اس کے گھر کوئی نہیں تھا۔اس دوران شوقین ولدرحمن، شمیم ولدیاسین، جاوید ولد نظیر، اکرم، شکیل، جموں، واحد، آس محمد، نعیم، امیر اور عزیز وغیرہ زبردستی گھس آئے۔ گالیاں دیں اور مقامی کٹے سے فائر کیا۔اس کے بعد متاثرہ خاتون کاالزام ہے کہ تقریبا چار تولے سونے کے زیورات چھین لئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر تمام فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *