13سال بعدایشیاہاکی کپ پرہندوستانی خواتین ٹیم کاقبضہ

indian-women-hockey
مردہاکی ٹیم نے پچھلے مہینے ایشیاکپ جیتاتھا۔ ’ہماری چھوریاں،چھوروں سے کم ہے کے‘ڈائیلاگ کوثابت کرتے ہوئے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں چین کو5-4سے شکست دیکرایشیاکپ خطاب پر13سال بعدپھرقبضہ کیاہے۔دونوں ٹیمیں طے وقت میں 1-1سے برابری پرتھی۔اس کے بعدشوٹ آؤٹ کاسہارالیاگیا۔اس خطاب کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2018میں ہونے والے عالمی کپ کیلئے کوائلی فائی بھی کرلیا۔ہندوستان کوننجوت کورنے 25ویں منٹ میں گول کر1-0سے آگے کردیاتھا۔وہ جیت کے قریب بڑھ رہی تھی،لیکن چوتھے کوارٹرمیں 47ویں منٹ میں ٹیناٹیان لو نے پینلٹی کارنرکوگول میں بدلتے ہوئے مقابلے میں برابری حاصل کرلی۔اس کے بعددونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اورمیچ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں چلاگیاجہاں ہندوستان نے جیت حاصل کی۔ہندوستانی ہاکی کیلئے یہ ایک مہینے کے بعددوسری بڑی کامیابی ہے۔مردٹیم نے بھی پچھلے مہینے ایشیاکپ جیتاتھا۔
عیاں رہے کہ ہندوستانی ٹیم چوتھی باراس ٹورنامنٹ میں فائنل میں پہنچی تھی۔1999میں اسے اپنی میزبانی میں فائنل میں ساؤتھ کوریاکے ہاتھوں 2-3کی ہارملی تھی۔حالانکہ ،وہ 2004میں اس خطاب کوجیتنے میں کامیاب رہی تھی۔سال 2009میں بنکاک میں منعقدہوئے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل تک کا سفرطے کیاتھا،لیکن چین نے 5-3سے شکست دے کراس کے ہاتھوں سے خطاب چھین لیاتھا۔ساؤتھ کوریانے دن کے پہلے میچ میں جاپان کو1-0سے ہراکرتیسرامقام حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *