افغانستان:کابل کی ایک مسجدمیں فدائین حملہ،40افرادہلاک

Share Article

masjid

افغانستان کی راجدھانی کابل کی ایک مسجدمیں جمعہ(21)اکتوبرکی شام فدائین حملہ ہوا۔اس میں 40لوگ مارے گئے اور120افرادزخمی ہوئے۔مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔افغانستان فوج کے میجرجنرل علیم محمدنے بتایاکہ یہ شیعہ مسجدکابل کے باہری علاقے میں ہے۔حملہ آورمسجدمیں موجودلوگوں کے بیچ پہنچااوراس نے خودکواڑالیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق،کابل میں سیکوریٹی ایجنسی کوہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔کابل میں ہی زیادہ ترملکوں کی ایمبیسزہیں۔اطلاعات کے مطابق حملہ آورنے نمازجمعہ کے موقع پرخودکودھماکے سے اڑانے سے پہلے نمازیوں پراندھادھندفائرنگ کی۔ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *