افغانستان نے پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ کونسل سے شکایت کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ یہ پڑوسی ملک اس کے شہروں پر مسلسل گولاباری کر رہا ہے۔ یہ معلومات بدھ کو میڈیا رپورٹ سے ملی۔ افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس کے سرحدی شہروں پر مسلسل گولاباری کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اس پڑوسی ملک کے خلاف سلامتی کونسل سے مناسب کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح ہو کہ حال میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کی سرحد پر راکٹ داغنے کی خبر آئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یہ راکٹ افغانستان کے کنار صوبے کے علاقے میں داغے گئے تھے۔اقوام متحدہ افغانستان کی سفیر ادیلا راج نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستانی فوجی 19 اگست سے 20 اگست کے درمیان شیلٹن ضلع میں 200 راکٹ داغے۔ ان حملوں سے املاک کو نقصان پہنچا اور مقامی آبادی کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ افغانستان نے سلامتی کونسل سے اس معاملے میں مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here