افغانستان: دھماکوں میں ایک حاملہ خاتون، 2 بچے ہلاک

Share Article

افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور 5 افراد زحمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔علاوہ ازیں افغانستان کے صوبے پروان کے شمالی علاقے میں بچوں سے کھیلتے ہوئے غیر استعمال شدہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔مقامی اسپتال کے سربراہ قاسم سنگن کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 بچے اور 2 دیگر خاتون زخمی بھی ہوئیں جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔پروان کے پولیس حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ غیر استعمال شدہ بم کافی پرانہ تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 4 دہائیوں سے ہونے والی جنگوں کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں غیر استعمال شدہ بارودی سرنگیں، آرٹلری شیل، بم اور دیگر گولہ بارود شہریوں کے پاس موجود ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *