angelina-jolie
ہالی ووڈ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی مندوب برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں افغان خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کی خصوصی نمائندہ محترمہ انجلیناجولی نے جمعہ کو اقوام متحدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ ’قابل اعتماد اور حوصلہ مند خواتین امن فوج‘ سے ملی ہیں۔انہوں نے کہا خواتین کی تعداد میں اضافہ ’امن مشنوں کی اثراندازی کے لئے کافی نہیں ہو سکتی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزراء اور سفارت کاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغان خواتین نے امن مذاکرات میں اپنے اور بچوں کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے۔انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی امن مذاکرات میں افغان خواتین کی عدم شمولیت پر خاموشی خطرے کی علامت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here