ایڈلٹ اسٹاراسٹورمی ڈینئل نے ٹرمپ کے ساتھ افیئرکی بات قبول کی

Share Article
stormy-daniels
پچھلے دنوں امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اورایڈلٹ فلم اسٹاراسٹیفنی کلیفورڈ(اسٹورمی ڈینئل )کے درمیان افےئرکی خبرآئی تھی کہ ٹرمپ نے انہیں سال 2016میں افےئرکے بارے میں کچھ نہیں بتانے کیلئے ایک لاکھ 30ہزارڈالرروپے دےئے تھے۔اس پرٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہین نے ایک بیان جاری کرکے بتایاتھاکہ ٹرمپ سے روپے لینے کی بات کوایڈلٹ اسٹارنے پوری طرح غلط بتایاہے۔لیکن امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کا ایڈلٹ فلم اسٹاراسٹورمی ڈینےئل کے ساتھ افیئرکی خبران دنوں امریکی اخباروں کی سرخیاں بنی ہوئی ہے۔ڈینئل نے اپنے اورٹرمپ کے رشتوں کا خلاصہ کیاہے اوربتایاہے کہ رشتوں کے دوران ان کی ’بیڈ‘ میں کیسی پرفارمنس رہی۔
وال اسٹریٹ میں شائع آرٹیکل کے مطابق، ٹرمپ کی لیگل ٹیم نے اس ایڈلٹ فلم اسٹارکوایک لاکھ 30ہزارڈالربھی دےئے تھے، جس سے وہ اپنامنھ بندرکھے۔ لیکن ایک میگزین کودےئے انٹرویومیں ڈینئل نے کہاکہ ان کا اورٹرمپ کا لمبے دنوں تک افےئرچلا۔یہ اس وقت کی بات ہے جب میلنیاٹرمپ نے اپنے بیٹے بیرون کوجنم دیاتھا اوروہ چارمہینے کا تھا۔
ایک انٹرویومیں ڈینیل نے بتایاکہ ٹرمپ نے انہیں پہلی ملاقات میں ہی ساتھ ڈنرکرنے کیلئے پرپوزکیاتھا۔وہ دوسرے لوگوں سے بات کرتورہے تھے مگر لگاتارانہیں ہی دیکھ رہے تھے۔جب وہ رات کوٹرمپ کے ہوٹل روم میں پہنچی تووہ کاؤچ پربیٹھے تھے اورٹی وی دیکھ رہے ۔انہوں نے پائجامہ پینٹ پہناتھا۔اس کے بعددونوں کے بیچ غیرمحفوظ جنسی تعلقات بنے۔ٹرمپ بار بارڈینیل سے کہہ رہے تھے کہ وہ انہیں فون کریں گے۔ان کے ساتھ اوروقت گزارناچاہتے ہیں۔اس کے بعدکئی دونوں ملے۔ایک باردونوں کی ملاقات لاس انجیلس کے بیویرلے ہوٹل کے پرائیوٹ بنگلے پربھی ہوئی۔
ڈینیل نے انٹرویومیں یہ بھی کہاکہ ایک بارٹرمپ نے ان سے کہاتھاکہ تم کافی خوبصورت ہو۔تم میری بیٹی ایوانکاجیسی اسمارٹ دکھتی ہو۔عیاں رہے کہ ڈینیل کا اصلی نام اسٹیفنی کلیفورڈ ہے۔39سال کی ڈینیل نے اپنی اورٹرمپ کی ایک تصوربھی شےئرکی ہے۔ڈینیل نے کہاتھاکہ جب وہ ہوٹل میں گئی تھیں تب ٹرمپ کے باڈی گارڈ کیتھ نے انہیں رسیوکیاتھا۔واضح رہے کہ کیتھ ٹرمپ کے کافی عرصے تک باڈی گارڈ رہے۔حالانکہ ٹرمپ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیاہے۔ان کی لیگل ٹیم نے ان الزاموں کوبے بنیادبتایاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *