ممبر اسمبلی ادتی سنگھ انگد سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

Share Article

 

رائے بریلی / نئی دہلی، رائے بریلی سے کانگریس پارٹی کی باغی ممبر اسمبلی ادتی سنگھ نے جمعرات کو پنجاب کے کانگریس رکن اسمبلی انگد سنگھ کے ساتھ پھیرے لے کر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دہلی کے جورباغمیں ہوئی اس شادی کی تقریب میں کئی سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین موجود تھے۔

Image result for aditi singh marriage pics

ممبر اسمبلی ادتی سنگھ رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں اورانگد سنگھ پنجاب کے نواںشہر سے پہلی بار رکن اسمبلی بنیہیں۔ وہ پنجاب کے سب سے کم عمر رکن اسمبلیہیں۔ ممبران اسمبلی (ادتی اور انگد سنگھ) کی شادی میں کانگریس ممبر پارلیمنٹ منیش تیواری، یوپی کے وزیر سندیپ سنگھ، سابق ایس پی ترجمان پنکھڑی پاٹھک، بی جے پی ایم پی سسنگھ مترا موریہ، ممبر اسمبلی دھریندر سنگھ، سابق وزیر پنجابی سنگھ سمیت پنجاب سے کانگریس کے کئی رکن اسمبلی اور وزرابھی شامل ہوئے۔ سماجی و دیگرشعبوںسے دیگر مشہور شخصیات نے بھی اس شادی میں شرکت کی۔استقبالیہ23 نومبر کو دہلی میں ہی ہوگا۔ اس کے بعد نواںشہر میں بھی 25 نومبر کو بڑا پروگرام کرنے کی تیاری ہے۔

Image result for aditi singh marriage pics

ممبر اسمبلی ادتی سنگھ نے شادی کے کچھ وقت پہلے ایک جذباتی ٹویٹ کیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دراصل ادتی نے اس موقع پر والد کے نہ ہونے پر لکھا تھا کہ وہ پاپا کو بہت مس کر رہی ہیں اور اگر آج ان پاپا ہوتے تو بہت خوش ہوتے۔غور طلب ہے کہ ادتی سنگھ کے والد اکھلیش سنگھ کا اسی سال اگست میں انتقال ہو چکا ہے۔ ادتی سنگھ کے مطابق یہ شادی پاپا نے ہی طے کی تھی اور دسمبر میں منگنی کی تھی۔ ادتی سنگھ کے مطابق ان کے پاپا نے ہی شادی کی ڈیٹ رکھی تھی اور اسے نہ ٹالنے کے لئے کہا تھا۔ ادتی سنگھ کو اس موقع پروالد کی کمی کافی محسوس ہورہی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *