با ل بال سے بچی کرکٹ کھلاڑی کی جان

Share Article
aditya-sarwate
کرکٹ کاکھیل جتنامزیداراوردلچسپ ہے ،انتاہی خطرناک بھی ہے۔پچھلے کچھ سالوں سے کرکٹ کے میدان پرکئی بڑے حادثہ ہورہے ،جس میں کھلاڑیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ایسے میں اب سوال یہ اٹھتاہے کہ کیاواقعی میدان پرکھیل کے دوران کھلاڑی اپنی جان کوہتھیلی میں رکھ کراترتے ہیں۔لیکن ایساہی ایک دردناک حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیاہے۔دراصل،رنجی ٹرافی کے گروپ -ڈی میچ میں ودربھ کے بلے باز آدتیہ کے سروٹے کے سرپربلے بازی کرنے کے دوران ایک باؤنسرجالگی اورانہیں میدان سے باہرلے جاناپڑا۔اس واقعہ سے میدان پرموجودسبھی کھلاڑی حیرانی میں پڑگئے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چوٹ سنگین نہیں تھی اورآدتیہ کچھ دیرکے بعدمیدان پرپھربلے بازی کیلئے اترے تھے۔ودربھ اوربنگال کے بیچ یہ مقابلہ کولکاتہ کے بنگال کرکٹ اکادمی کے میدان پرکھیلاجارہاتھا۔
عیاں رہے کہ 27نومبر2014کوسڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرایک تیزاٹھتی ہوئی گیندسے زخمی ہوئے آسٹریلیائی کرکیٹرفلپ ہیوزکی موت ہوگئی تھی۔وہ بھی اپنے 26ویں جنم دن سے محض تین دن پہلے۔یہ ایک ایساحادثہ تھاجس کے بعدکرکٹ کی دنیامیں غم کی لہردوڑگیاتھااورآسٹریلیائی کھلاڑی صدمے میں چلے گئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *