ادھیر رنجن نے کی بلبل متاثرین کی مدد کی اپیل کی

Share Article

 

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے طوفان ’بلبل ‘سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی اپیل سماج کے ہر ایک طبقے سے کی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے اپنے ذاتی وہاٹس ایپ گروپ میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلبل کے اثرات سے مغربی بنگال کے وسیع علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوا ہے۔ بہت سے لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ یہ ایسا وقت ہے جب تمام لوگوں کو مل کر بلبل سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔ ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بلبل طوفان نے مغربی بنگال کے سمندر کے ساحلی اضلاع شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، کولکاتہ اور ہگلی میں وسیع اثرات مرتب کئے ہیں۔ پوری ریاست میں کل 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4.5 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے بے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے اور ان کے رہنے کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *